Friday, June 11, 2010

بلوچ کمکار کے امدادی کیمپس

کوئٹہ +گوادر ( پ ر ) بلوچ کمکارکی طرف سے بلوچ ساحلی علاقوں او ر دشت میں آنے والے طوفان کے متاثرین کے لیے کراچی اور تربت میں امدادی کیمس قائم کیے گئے ہیں۔ آج بلوچستان کے مزید علاقوں میں کیمس لگائے جائیں گے ۔بلوچ کمکار نے امداداکھٹاکرنے کے لیے اب تک سات امدادی ریجن قائم کیے ہیں ۔ جن میں ریجن اے۔ کراچی میں لیاری ، گولیمار،تارولین، جھانگیر روڈ ، ملیر 15اور کاٹھور ملیر اور ریجن بی ۔ کیچ میں تربت ، تمپ اور مندمیں کیمپس لگائے گئے ہیں ۔جب کہ ریجن سی ۔ نوشکی ، ریجن ڈی ۔ کوئٹہ ، ریجن ای ۔خضدار، ریجن ایف ۔قلات اور ریجن جی ۔پنجگور میں آج مزید امدادی کیمپس لگائے جائیں گے کیے جائیں گے ۔اس سلسلے میں ریجن ریلیف کیمپس انچار جز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج یقینی طور پر کیمپس لگائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں فوری طورپر شروع کی جاسکیں ۔ درایں اثناءبلوچ کمکار کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر گوادر میں بلوچ کمکار کے ریلیف آپریشنل انچارج کی زیر صدارت رضاکاروں کا اجلاس ہو اجس میں متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں یہ با ت سامنے آئی کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے بڑ امسئلہ لوگوں کو چار دیواری اور گھروں کی تعمیرات کے لیے امداد فراہم کرنا ہے ۔ امکان ہے کہ زمینی رابطے بحال ہونے پر متاثرعلاقوں میں اشیاءخورد نوش کی قلت دور ہوجائے گی ۔اجلاس میں تعمیرات کے لیے لوگوں کو سستے مزدور فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا اجلاس کے شرکا ءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹرانسپورٹ کے غیر ضروری اخراجات سے بچنے کے لیے امدادی کیمپس میں سامان اکھٹاکرنے کی بجائے نقد امداد اکھٹا کیاجائے جنہیں متاثرہ علاقوں کی ضرورت کے مطابق استعمال میں لایاجائے گا ۔

No comments:

Post a Comment