Monday, June 14, 2010

گوادر ‘ سمندری طوفان کے دس روز بعد بھی زندگی معمول پرنہیں

گوادر ( اخبارات ) سمندری طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع گوادر میں دس رو زبعد بھی زندگی معمول پر نہ آسکی ۔فصلیں اور باغات زیرآب ہونے سے ضلع پسنی میں زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے ۔جب کہ کئی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے نہ کیے جانے کے سبب مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں گزشتہ روز گوادر شہراور پشکان سمیت کچھ مقامات پر سر کاری وغیر سر کاری تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان تقسیم توکیاگیالیکن اکثر علاقوں میں گیارہ روز گزرنے کے باوجود متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔طوفان اور بارشوں کی وجہ سے کشتیاں ٹوٹ جانے کے سبب متعدد ماہی گیر بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ گوادر اور قرب وجوار کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ کئی متاثرہ علاقوں میں تاحال جراثیم کش اسپرے نہیں کیا گیاہے جس کے سبب مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment