Sunday, June 13, 2010

سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے سر کاری سطح پر اُٹھائے گئے اقدامات غیر سنجیدہ اور ناکافی ہیں

گوادر( پ ر ) بلوچ کمکارکی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ سمندر ی طوفان پٹ کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے سر کاری سطح پر اٹھائے گئے اقدامات غیر سنجیدہ اور ناکافی ہیں ۔این ڈی ایم اے کی طرف سے طوفان کو معمولی نوعیت کاطوفان قرار دینے پر غیر سر کاری فلاحی اداروں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے ۔اتنے بڑے سانحے سے نمٹنے کے لیے کسی بھی این جی اوز کے پاس وسائل کافی نہیں کم وسائل میں بہتر کام کے لیے مقامی اور بن الاقوامی این جی اوزکے درمیانی رابطہ کاری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وسائل کو ضائع ہونے سے بچایاجاسکے۔علاقے میں کا م کرنے والے این جی اوز کے ساتھ معاونت کو تیار ہیں مشتر کہ طور پر امداد ی سر گرمیا ں کرنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد کی فلاحی تنظیموں کے درمیان تقسیم ہونے سے زیادہ متاثرین کی امدادیقینی بنائی جاسکتی ہے ۔ بلوچ کمکار شہری علاقوں میں متاثرین کو تعمیراتی حوالے سے مدد فراہم کرنے اور دیہی علاقوں میں پید اہونے والے وبائی امراض کے تدارک کےلیے اقدامات کو ترجیع دیتی ہے لیکن ناکافی وسائل کی وجہ سے اب تک باقاعد تعمیراتی امداد لکا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ تاہم بلوچ کمکار کے رضاکار متاثرین کے ساتھ مل کر اُن کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔بلوچ کمکار کا مقصد مالی مدد فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں میں اپنی مدد آپ کا جذبہ پید اکر کے سخت حالات کامقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہے ۔ بلوچ کمکار نے مخیر حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ کمکار کی دل کھول کر امداد کریں کیوں کہ اتنی بڑے نقصان میں کم وسائل کے ساتھ کا م کا آغاز کرنا مشکل ہے ۔اگر وسائل جمع کیے بغیر کیے خرچ شروع کیا جائے تو اُن کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تاہم جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بلوچ کمکار کی میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جائیں گی ۔

1 comment:

  1. Wash Atkey.
    It is a very good step to help our BALOCH peoples. It is the symbol of unity of BALOCHS. i really preffer the action of doing help. because we should not wait anymore for government charity.
    Asif From Hub Chowki

    ReplyDelete